عورت کو صنف نازک کہنے والوں کے لئے تھرپارکر کی خواتین نے اپنے ہمت اور حوصلے سےخود کو مضبوط اور بااعتماد ثابت کردکھایا اور تھر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اب الیکشن میں بھی آزاد امیدوار کے طور پہ سامنے آ رہی ہیں-
پی ایس چھپن اسلام کوٹ سے سنیتا پرمار نے نامزدگی فارم وصول کیا اور الیکشن لڑنے کے لئے پر عزم ہیں، تھرپارکر جیسے پسماندہ ضلع میں خواتین دن رات کی کام کاج کرنے کے بعد بھی خود کو نہئں منوا سکیں لیکن اب تھر کی خواتین مشکل ترین کام اینگرو کول میں ڈمپر چلانے کا کام کرہی ہیں اور اس کے ساتھ الیکشن میں مرد امیدوار کے مقابل کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں-

اس حوالے سے سنیتا پرمارکاکہنا تھا کہ پی پی پی حکومت نے عورتوں کے حقوق کے لیے کوئی کام نہیں کیا صرف بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے اور گندم کی بوری کے لئے عورتوں کو دھوپ اور گرمی میں خوار کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، ان کا مقصد عورت کے وجود کو تسلیم کرانا اور جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں