اسرائیل نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایران نے آبنائے باب المندب بند کی تو اسے منہ توڑ عسکری جواب دیا جائے گا۔ جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران خلیج عرب میں بڑے پیمانے پر عسکری مشقوں کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیل غنڈا گردی پر اُتر آیا۔ ایران کو طاقت کے ذریعے جواب دینے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اگر بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی آبنائے باب المندب کو بند کیا تو اسرائیل اپنی فوج تعینات کر دے گا۔
دوسری جانب امریکا کےساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہونے کے بعد ایران بڑے پیمانے پر عسکری مشقوں کی تیاری کر رہا ہے۔ جس کی امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ باب المندب سے ہزاروں تیل بردار جہاز گزرتے ہیں۔ کشیدگی کی صورت میں کئی ممالک کو تیل کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں