• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر ہو گا،نواز شریف

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر ہو گا،نواز شریف

بدھ کو احتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے اور اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے ارکان گتھم گتھا ہوتے رہے،ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے،ترقی کا وہاں کوئی قابل ذکر کارنامہ نہیں ،ایک ایک کر کے ان کے سارے سچ باہر آ رہے ہیں۔

نواز شریف نےمزید  کہا کہ تحریک انصاف تو پہلے بھی پلان دے چکی ہے اس نے کیا عمل کیا؟ سوائے دھرنوں اور ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے کے انہوں نے کیا کیا؟ وہ صوبے میں اپنا کوئی ایک قابل ذکر کارنامہ بتا دیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا ، کہاں ہے؟ ایک ارب درخت جو پی ٹی آئی نے لگانے کا کہا تھا،360 ڈیم کہاں ہیں،جو انہوں نے بنانے کا کہا تھا ، ہم نیا پختونخواہ دیکھنے کیلئے جانے کو تیار ہیں۔

نواز شریف نے کہا مزیدکہ پنجاب آئیں ہم نیا پنجاب دکھانے کو تیار ہیں، یو این ڈی پی کے مطابق خیبر پختونخواہ سے زیادہ جنوبی پنجاب میں خوشحالی ہے۔

پارٹی بیانیےسے متعلق مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہا کہ ہر چیز نوٹ کی جا رہی ہے لیکن قوم بھی ہر چیز نوٹ کر رہی ہے، پوری قوم میرے بیانیے سے متفق ہے، اگلا الیکشن ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ہو گا، اب تو جلسوں میں لوگ مجھے کہتے ہیں ہم نعرہ لگائیں گے ووٹ کو اور تم کہنا عزت دو، آج 5 بجے اٹک میں جلسے سے خطاب کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

صحافی کے سوال کہ پی ٹی آئی نے 100 دن کا ایجنڈا دیا پر نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک خیبر پختونخوا میں اب تک کیا کیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply