پانی میں گرنے سے برف کے چٹخنے کی آواز کیوں آتی ہے؟

آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ برف کے ٹکڑے فریج میں سے نکالنے کے فوری بعد پانی یا مشروب میں ڈال دیئے جائیں تو وہ چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں۔  لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اب ایک ماہر نے اس کی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بریڈی نامی ماہر نے بتایا ہے کہ فریج سے نکال کر جب ہم آئس کیوب کو پانی میں ڈالتے ہیں تو پانی کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے برف کی بیرونی تہہ کا درجہ حرارت بھی تیزی سے بڑھتا ہے اور یہ سطح پھیلنے لگتی ہے۔ اس کے برعکس برف کی اندرونی سطح کا درجہ حرارت کم رہتا ہے، چنانچہ اس کے نتیجے میں برف چٹخ کر ٹوٹ جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بریڈی کا کہنا تھا کہ اگر ہم برف کو فریج سے نکال کر کچھ دیر کے لیے باہر کسی پلیٹ میں رکھ دیں اور پھر پانی میں ڈالیں تو کیوب نہیں ٹوٹے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلی ہوا میں برف کی بیرونی سطح کا درجہ حرارت تیزی سے نہیں بڑھتا، تاہم کچھ دیر پڑے رہنے سے وہ پانی کے درجہ حرارت کے برابر ہو جاتا ہے۔ اس لیے پانی میں ڈالنے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر برف کو فریج سے نکال کر سیدھاپانی میں ڈالیں تو چونکہ پانی میں برف کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھتا ہے اس لیے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply