• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں مٹی کا طوفان،آندھی اور شدید بارش،ہلاکتیں 125 سے زائد ہوگئی

بھارت میں مٹی کا طوفان،آندھی اور شدید بارش،ہلاکتیں 125 سے زائد ہوگئی

نئی دہلی:بھارت میں مٹی کے طوفان، آندھی اورشدید بارش سے ہرطرف تباہی پھیل گئی،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 125 سے زائد ہوگئی ہے ۔

بھارت میں مٹی کے طوفان، آندھی اوربارش سے تباہی مچ گئی،راجستھان اور اترپردیش میں درجنوں افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے،132کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں سے بجلی کے درجنوں پول اوردرخت بھی گرگئے۔

اتر پردیش میں 60سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،مشرقی راجستھان میں 30سے زائد افراد زندگی سے محروم ہوگئے،آندھی طوفان سے متعدد گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

طوفان سے  نئی دہلی بھی متاثرہواہے،محکمہ موسمیات نے مزید طوفان کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply