• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں شدید گرمی کی لہرجاری،پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں شدید گرمی کی لہرجاری،پارہ41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی:کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی جبکہ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں رک جانے کے باعث سورج آج دوسرے روز بھی آگ برسائے گاجبکہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےاورہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

شہر میں گرم موسم کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں گرمی معمول کی بات ہے لیکن اس بار شدت کچھ زیادہ اور وقت سے پہلے ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی جس کے بعد شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

گزشتہ روزبھی شہرقائد میں  درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، محکمہ صحت نے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

کراچی کے علاوہ آج سندھ کے دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی پڑے گی ،جبکہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسم کا حال بتانےوالوں کا کہناہے کہ فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں اور مون سون کا آغاز جولائی میں ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب کراچی میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، مختلف علاقوں دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ مستشنی علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply