خصوصی سلوک ۔۔۔ قمر سبزواری

انقلاب کامیاب ہوا۔

غریبوں اور محروموں نے استحصالی طبقے کو اٹھا کر گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں پر پھینک دیا۔

ظلم و استبداد کا نظام یوں تو صدیوں سے قائم تھا لیکن انقلاب کی اصل وجہ رواں برس کے وہ پے درپے واقعات بنے جن میں لوگ اجتماعی خود سوزیاں کر رہے تھے، غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بچوں کو ذبح کر رہے تھے اور ہیجان و پاگل پن میں معصوم بچوں کو عصمت دری کے بعد قتل کر کے پھینک دیتے تھے۔

شہر کے بڑے چوک میں عوامی عدالت لگی ہوئی تھی جہاں مجرموں کو لایا جاتا اور پھر مقدمہ سن کر انھیں پھانسی پر لٹکا دیا جاتا۔

ایک جاگیر دار اور کارخانہ دار کو ایک ہی ساتھ لٹکانے کے بعد دو دوسرے لوگوں کی باری آئی۔

جج نے پہلے ملزم سے پوچھا جب عوام جل رہے تھے ، کٹ رہ تھے مر رہے تھے تو تم کیا کر رہے تھے؟

م م ، میں بے ، بے گناہ ہوں جناب میں تو پچھلے ایک برس سے افسانہ میلہ میں شریک تھا ، میں نے کسی پر ظلم نہیں کیا۔

م م میں بھی کئی ماہ سے مشاعروں میں شرکت کے لیے شہر سے باہر تھا۔ دوسرے شخص نے بھی اپنی صفائی پیش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان دونوں کو پھندہ ڈالنے سے پہلے ان کی کھال کھینچوائی جائے۔ جج نے فیصلہ سنایا تو ہجوم نے پُر زور تائید کی۔

Facebook Comments

قمر سبزواری
قمر سبزواری ۲۲ ستمبر ۱۹۷۲ عیسوی کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ملازت شروع کی جس کے ساتھ ثانوی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ صحافت میں گریجوئیشن کرنے کے بعد کالم نگاری اور افسانوی ااادب میں طبع آزمائی شروع کی۔ کچھ برس مختلف اخبارات میں کالم نویسی کے بعد صحافت کو خیر باد کہ کر افسانہ نگاری کا باقائدہ آغاز کیا۔ وہ گزشتہ دس برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اُن کا پہلا افسانوی مجموعہ “پھانے” کے نام سے شائع ہوا۔دو مزید مجموعے زیر ترتیب اور دو ناول زیر تصنیف ہیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply