وٹامن ڈی ذیابیطس کے خطرات کو کم کر نے میں معاون

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی کی اونچی سطح لوگوں میں ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات کو کم کر دیتی ہے۔ سیئول نیشنل یونیورسٹی  کی سربراہ مصنف ڈاکٹر سو پارکر  نے کہا کہ تحقیق میں حصہ لینے والے جن شرکا کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح 30نینو گرام فی ملی لیٹر  سے زیادہ تھی ان کو ذیابیطس ہونے کے ایک تہائی خطرات تھے۔ جبکہ وہ شرکائجن کے خون میں وٹامن ڈی کی شرح 50 نینو گرام فی ملی لیٹر سے زیادہ تھی ان میں یہ بیماری لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوکر 1/5ہوگیا تھا۔ محققین نے بتایا کہ بالغوں کے خون میں  کم از کم 30نینوگرام وٹامن ڈی فی ملی لٹر ہونی چاہئے، جو ادارے کی جانب سے تجویز کردہ سطح سے 10نینوگرام فی ملی لیٹر زیادہ ہے۔ امریکا میں 77فیصد بالغ وِٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ شرح 1980سے دگنی ہے۔ گزشتہ تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ وٹامن ڈی لوگوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس ایک اینٹی امیون حالت ہے اور یہ تب ہوتی ہے جب انسان کا جسم اس خلیے پر حملہ آور ہوتا ہے جو انسولین بناتا ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس ہمارے طرز زندگی سے تعلق رکھتی ہے، جیسا کہ وزن کا بڑھا ہوا ہونا۔ سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ سورج کی دھوپ  دل کو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر  کے سبب  پہنچنے والے نقصان سے بچاتی بھی ہے اور ٹھیک بھی کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی خون کو گردش کرانے میں شامل نائٹرک ایسڈ کی پیداوار کو بڑھا تی اور خون میں لوتھڑے بننے سے روکتی ہے۔ تحقیق  کے مطابق وٹامن ڈی قلبی نظام کا اندرونی دبائو کم کرتی ہے جس کے سبب دل متعلق لاحق خطرات کم ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply