حسین ترین حنوط شدہ اونٹنی

عرب ممالک میں سب سے قیمتی خزانہ اگر کسی جانور کو سمجھا جاتاہے تو اونٹ کو تمام جانوروں میں فوقیت حاصل ہے ، اونٹ عرب قبائلی زندگی کا لازمی حصہ ہے ۔ زندہ اونٹ کی قیمت تو لاکھوں ریال ہوتی ہے مگر اب خبر یہ آئی ہے کہ  خزامہ نامی حنوط شدہ اونٹنی سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں سب سے مہنگی اونٹنی بن گئی۔ اس کی قیمت 80لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو کلپ وائرل ہوچکا ہے ۔ خزامہ اونٹنی کو ایک مکان کے کمرے میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ، یہ مکمل حنوط شدہ ہے۔ سعودی شعرا نے سوشل میڈیا کے اپنے اکائونٹس پر اس کی شا ن میں قصیدے بھی جاری کردیئے۔ یہ اپنی پیدائش کے 2ماہ کے اندر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔ یہ اب تک منظر عام پر آنیوالی حسین ترین اونٹنی مانی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply