• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ کا مریم اورنگزیب کو پیمرا سرچ کمیٹی سے نکالنے کا حکم

سپریم کورٹ کا مریم اورنگزیب کو پیمرا سرچ کمیٹی سے نکالنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پیمرا قوانین کے لئے حکومت کی قائم کی گئی کمیٹی سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام نکالنے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ مریم اورنگ زیب آج کل بیانات دیتی ہیں، ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا سرچ کمیٹی مریم صاحبہ کے ہوتے ہوئے آزادانہ کام نہیں کرسکتی، کیونکہ انہیں بیانات دینے سے ہی فرصت نہیں ہیں اور اس کمیٹی کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوگا، لہذا انہیں چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے بنائی گئی سات رکنی کمیٹی سے فارغ کردیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ پیمرا قانون میں ترمیم کے حوالے سے کیا گیا؟جس پر ایڈیشنل اٹارنی رانا وقار نے جواب میں کہا کہ کمیشن میں نمایاں صحافی اورچیئرمین پی بی اے کوشامل کیاگیا۔ کمیشن چیئرمین پیمرا کیلئے 3 ممبران کے پینل کاانتخاب کرےگا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کام پرتوبہت وقت لگ جائےگا۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنر ل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے بھی سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کی تشکیل کی گئی۔ یہ کام 3ہفتے کے اندرہوجائے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply