سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کر لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں سوانح حیات شائع کی گئی۔

اس ضمن میں سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ میری سوانح حیات تدریسی کتاب میں شامل کرنا بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہےکہ  میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کی سوانح حیات پڑھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply