• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلاول کا عمران خان کوکھلا چیلنج، کراچی میں انتخابات میں حصہ لے کر دکھائیں ، کیسے ضمانت ضبط کرواتا ہوں

بلاول کا عمران خان کوکھلا چیلنج، کراچی میں انتخابات میں حصہ لے کر دکھائیں ، کیسے ضمانت ضبط کرواتا ہوں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ آئیں اور کراچی سے انتخاب لڑیں انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  آج بھی کراچی پرایک سیاسی پارٹی کا قبضہ ہے اور کراچی کے بلدیاتی ادارے ایک مخصوص جماعت کے پاس ہیں جو آپس میں لڑرہے ہیں جب کہ وہ خود کام کررہے ہیں اور نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں بہت منصوبے شروع کئے ، چاہتا ہوں کہ کراچی کےعوام صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ہم کراچی کو تبدیل کردیں گے۔

انہوں نے عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ سندھ آئیں اور کراچی سے الیکشن لڑیں انہیں عبرتناک شکست دیں گے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس بار نہ صرف سندھ بلکہ وفاق سے بھی الیکشن جیتے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھرکول منصوبے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی تھر میں آئی ہے لیکن سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی اور تھر میں جو انقلاب آیا اس سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، تھر میں بجلی پیدا ہورہی ہیں، تھر معیشت میں بڑا حصہ ڈال رہا ہے جب کہ خیبرپختونخواہ اور پنچاب میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جیسا تھر میں منصوبہ چل رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply