• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹویٹس کی بیان بازی پر یقین نہیں،فہم وفراست کی ضرورت ہے: پوٹن

ٹویٹس کی بیان بازی پر یقین نہیں،فہم وفراست کی ضرورت ہے: پوٹن

روسی صدر ولادی میر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات  بگڑتے  جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔خبرکے مطابق، ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پیوتن نے کہا کہ ہم عالمی قانون کا مکمل احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔گزشتہ روز روسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک ٹویٹس  کی بیان بازی میں شامل نہیں ہوگا بلکہ وہ ٹھوس قربت پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے معاملے پر روس  کو  ٹویٹس کے ذریعے کڑی تنقید اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام میں دوما کے مقام پر کیمیائی حملے کے بعد دمشق کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply