کیا مچھلی کے تیل کے کیپسول پر پیسے خرچ کرنے چاہیے؟

ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اس پر پیسے خرچ کرنا بیکار ہے مگر کچھ طبی رپورٹس میں اسے فائدہ مند بھی قرار دیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں۔

دل کو تحفظ دے
کچھ طبی رپورٹس کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جو مچھلی کے تیل میں پائے جاتے ہیں، امراض قلب کے متعدد خطرات کو کم کرتے ہیں، یہ تیل خون میں موجود فیٹس کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ خون کو جمنے یا لوتھڑے بننے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیٹی تھری ایسڈز سے بھرپور غذا کا استعمال فالج سے بھی تحفظ دے سکتا ہے خاص طور پر یہ کیپسول ان افراد کے لیے فائدہ مند ہیں جنھیں حال ہی میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا سامنا ہوا ہو۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی
مایو کلینک نے مچھلی اور اومیگا تھری فیٹیس ایسڈز کو کولیسٹرول میں کمی لانے کے لیے بہترین قرار دیا ہے اور یہ جز مچھلی کے تیل کا مرکزی جز ہے، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خون میں ٹرائی گلیسڈر کی سطح میں کمی لاتا ہے جو جسم کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے۔ ہفتے میں دو یا تین دفعہ ان کا استعمال کولیسٹرول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

 ہڈیوں کے لیے فائدہ مند
میری لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز جسم میں کیلشیئم کے جذب ہونے کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جبکہ پیشاب کے ذریعے ان کے اخراج کو کم کرتے ہیں، جس سے ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کو فروغ ملتا ہے۔

ذہنی امراض کا علاج
مچھلی کے تیل کا اہم جز اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز ڈپریشن کے شکار افراد پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول میں بھی ممکنہ مدد
ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اومیگا تھری فیٹیس ایسڈز دوران خون میں ایک ہارمون adiponectin کی سطح بڑھاتے ہیں جو گلوکوز ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، محققین کا کہنا تھا کہ اس ہارمون کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جوڑوں کے امراض کا خطرہ بھی کم کرے
طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ میری لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں موجود یہ فیٹی ایسڈز جوڑوں کے درد اور صبح ان کی اکڑن کی شکایت میں کمی لاسکتے ہیں، اسی طرح ایک اور تحقیق کے مطابق یہ تیل جوڑوں کے امراض کے حوالے سے طویل المعیاد بنیادوں پر موثر ثابت ہوسکتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply