سو لفظوں کی کہانی ۔ فیصلہ

مبارک ہو ہم مقدمہ جیت گئے۔۔
نہیں جیتے نہیں ہیں۔۔
تو کیا ہار گئے۔۔؟
نہیں ہارےبھی نہیں ۔۔۔
چلو بری تو ہوگئے ناں۔۔۔؟
نہیں بری نہیں ہوئے۔۔۔
تو کیا نا اہل ہو گئے۔۔؟
نہیں نا اہل نہیں ہو ئے۔۔
چلو فیصلہ تو ہو گیا ناں۔۔؟
نہیں ہوا۔۔
اچھا تو فیصلہ کب ہو گا۔۔؟
دو ماہ بعد۔۔
تو آج کیا سنایا تھا۔۔ ؟
آج فیصلہ سنایا تھا۔۔
دو ماہ بعد کیا سنائیں گے۔۔؟
فیصلہ سنائیں گے۔۔
تم نے کیا دکھایا۔۔؟
رسیدیں۔۔
تمھارے پاس تھیں۔۔؟
نہیں تھیں۔۔
تم نے کیا دیا۔۔؟
خط۔۔
انہوں نے مان لیا۔۔؟
نہیں۔۔
دو ماہ بعد کیا دو گے۔۔؟
خط۔۔۔۔۔!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply