دس سیکنڈز کی ورزش سے چہرے کی چربی کم کرنا ممکن

اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا ۔ نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنا دیتے ہیں ۔ جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموما ًپورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ لیکن چہرے کی چربی کم کرنا اتنا بھی دشوار نہیں کیونکہ چہرہ پتلا کرنے کے لئے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے۔ چہرے کی چربی کم کرنے کیلئے آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں ۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لئے رکھیں پھر پر سکون ہوجائیں ۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں ۔ لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلیں ۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔ اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک اچھی ورزش ہے۔ سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا ۔ پانی چربی گھلانے کے لئے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے ۔ اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو سہی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی ہے ۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں ۔ نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے ۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنے لگتے ہیں ۔ چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے ۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لئے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply