• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں، مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں، مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان

آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں، وزارت خزانہ رواں ہفتے کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش کیا جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ قطر میں دس روز تک مذاکرات جاری رہیں گے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئندہ بجٹ تجاویز زیر غور آئیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکومت اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر 65 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پٹرول پر 21 ارب اور ڈیزل پر 44 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی ختم ہونے پر مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply