انسٹاگرام کا نیا حیرت انگیز فیچر متعارف

فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام میں کسی پوسٹ کو شیئر کرنے کی الجھن سے نکلنے کے لیے جلد ہی صارفین کے لیے ریگرام فیچر متعارف ہوجائے گا۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد ہی انسٹاگرام پر پبلک پوسٹ شیئر کرنے کے لیے ریگرام فیچر متعارف ہوجائے گا۔ فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے انسٹاگرام کے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔ ریگرام فیچر کی مدد سے صارف کو سہولت ہوگی کہ وہ کسی بھی پبلک پوسٹ کو اپنی سٹوری میں آسانی سے شیئر کر سکے گا اور اسے سکرین شاٹ کی مشکل سے بھی گزرنا نہیں پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس حوالے سے انسٹاگرام کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا، ہماری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ صارف اپنے قیمتی لمحات آسانی سے دوستوں سے شیئر کرسکیں، یہی وجہ ہے کہ منفرد فیچرز کی آزمائش کرکے انہیں ایپ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ جب پوسٹ سٹوری میں شیئر کی جائے گی تو اس میں پہلے سے موجود لائکس، کیپشن اور تبصروں کو کٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگرام فیچر کے اندر سٹوری کی اصل پوسٹ پر جانے کے لیے سی پوسٹ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ تاہم اگر کسی صارف کے پاس یہ آپشن فعال نہ ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیٹنگز میں جاکر آپشنز میں جا کر (allow resharing to stories) پر کلک کرے، جس سے وہ ریگرام فیچر کی سہولت حاصل کرسکتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply