سرگذشت حیات سے قبل

ٹیمز ہمالیہ کنارے بہہ رہا ہے اور چوٹیوں پر سائبیرین ریچھ برف میں اٹے ہوئے ہیں ۔۔۔۔جہاں سے نیاگرا کی آبشار گر رہی ہے۔
سومالین بچے کناروں پر لگے انناس کے باغ میں کھیل رہے ہیں جبکہ چلی کے ملاح پیسیفک چھوڑ کر ٹیمز میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔
دریا کے کنارے کی ریت صحارا جیسی ہے ۔۔۔۔جس میں اطالوی انگور دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ایرانی قالینوں پر چھوٹے چھوٹے چینی بچے ڈیلفی کے صحن میں کیلے اور چاول کھا رہے ہیں۔۔۔
میری روح وہیں بھٹکتی ہوئی ایک ہندوستانی لڑکی سے محو کلام ہے۔یہ سرگزشت حیات سے پہلے کا واقعہ ہے۔

Facebook Comments

نعیم حيدر
سوچنے، محسوس کرنے، جاننے اور جستجو کےخبط میں مبتلا ایک طالبِ علم ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply