ڈینٹسٹ یہ 9 کھانے کیوں نہیں کھاتے؟

انسانی جسم  قدرت کی ایک پیچیدہ  تخلیق ہے جو کسی مشین کی طرح کام کرتا ہے۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے اسے  بے حد  خیال اوردیکھ  بھال کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح  جسم کو ظاہری طور پر بھی خوبصورت بنانا انسان کی شخصیت کے لئے لازمی ہے۔ شخصیت کا ایک بہت ہی نمایاں جز دانت  ہیں۔ جو بھی غذا ہم لیتے ہیں وہ ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ  دانتوں کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لئے کچھ ایسی غذائیں جو دانتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ان سے پرہیز ضروری ہے۔

٭ بھنے مکئی کے دانے(پاپ کارن)

Image result for Pop corn

مکئی  غذائیت  اور مزہ سے بھرپور  چیز ہے ۔لیکن بھنے  دانوں میں بہت سے دانے کچے رہ جاتے ہیں۔ انہیں کھانے  سے  دانتوں کی مضبوطی  کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ مکئی کی چھال بھی دانتوں کے بیچ پھنس کر مسوڑوں میں تکلیف پیدا کر سکتی ہے۔

٭ خشک میوہ (ڈرائی فروٹ)

Image result for dried fruits

فائبر سے بھرپور خشک میوہ نہ صرف مزیدار لگتا ہے بلکہ ذہنی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے ڈینٹسٹ تجویز کرتے ہیں کہ خشک میوہ جات دانتوں میں چپک کر  ہائیجین  پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔ اور اس طرح دانتوں میں کیڑا پیدا ہونے کا خدشہ  رہتا ہے۔

٭ دودھ میں بنی کافی

Image result for milk coffee

دودھ بلا شبہ مکمل غذا ہے ۔لیکن  کافی یا چائے میں چینی کے ساتھ اس کا مسلسل استعمال مضر ثابت ہوتا ہے۔اس سے  منہ کے اندر پیدا ہونے والے جراثیم  اور ایسڈز  دانتوں کی صحت پر تیزی سے اثر انداز ہوتے ہیں۔

٭ پھلوں کے خشک بیج

Image result for seeds

عام طور پر وقت بے وقت کھائی جانے والی چیزوں  میں خربوزے کے خشک بیج بھی شامل ہیں ۔یہ بیج دانت سے توڑ کر کھانے سے  دانت کے کنارے جھڑ سکتے ہیں۔

٭ جیلی

Related image

جیلی بھی چینی سے بنی ایک چیز ہے جو آج کل بچوں کو کھانے میں بہت پسند ہے۔ جیلی بہت جلد دانتوں میں چپک کر انہیں خراب کر سکتی ہے۔

٭ لیموں کا پانی

Image result for lemon water

تروتازگی اوروزن گھٹانے کے لئے عام طور پر استعمال کئے جانے والے مشروبات میں لیموں کا پانی بہت نمایاں ہے۔ مگر ڈینٹسٹ کے مطابق یہ دانتوں کی قدرتی چمک کو ختم کرتا ہے۔

٭  برف

Image result for Ice

دانتوں سے  برف چبانا انتہائی لطف اندوز ثابت ہوتا ہے۔ مگر برف درحقیقت بہت سخت ہوتی ہے جو دانتوں میں دراڑ پیدا کرسکتی ہے۔

٭ انرجی ڈرنکس

Image result for Energy drinks

دماغ کو حاضر رکھنے کے لئے ایک نئی ایجاد اینرجی ڈرنکس ہیں  ۔ان میں ضرورت سے زیادہ شوگرزاور ایسڈز کا استعمال کیا جاتا ہے  جو ہمارے دانت خراب کرسکتا ہے۔

٭ کین فروٹ

Advertisements
julia rana solicitors london

Image result for Canned fruit

کین فروٹ کا نام کافی اچھا محسوس ہوتا ہے ،صرف اس لئے کیونکہ اس میں فروٹ یعنی پھل کا لفظ موجود ہے۔پھل بے شک بہت صحت بخش غذا ہے ۔ لیکن وہ پھل جوکین میں دستیاب ہوں وہ چینی اور شیرے سے لیس ہوتے ہیں  ۔  جبکہ چینی دانتوں کی صحت کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply