انسانوں اور خلائی مخلوق میں ملاقات کا امکان

آئندہ صدی میں انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان ملاقات کی پیشگوئی کردی گئی ۔ معروف ماہر طبیعات کاکو نے پیش گوئی کی ہے کہ انسان اور خلائی مخلوق کا آئندہ صدی میں آمنا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم کاکو کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے آیا کہ یہ دوستانہ ہوگا یا نہیں۔ سٹی یونیورسٹی آف نیو یارک میں نظریاتی طبیعات کے ماہر کاکو کا نے آئندہ صدی کے دوران یہ رابطہ ہونے کا یقین ظاہر کیا۔ پروفیسر کاکو کے مطابق ریڈیو کی ٹیکنالوجی کی بدولت انسان جلد خلائی مخلوق کی بات چیت سننے کے قابل ہوجائیں گے کیونکہ ہم ان کو سن سکتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خلائی مخلوق کو سننے کے قابل ہونے کا مقصد یہ نہیں ہے ہم ان کو سمجھ بھی سکیں۔ پروفیسر کاکو نے خلائی مخلوق سے بات چیت کو دشوار قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ مخلوق ہزاروں لائٹ ایئرز دوری پر بستی ہے ، تاہم اس دوران ان کی زبان سمجھنے کیلئے ٹیکنالوجی ایجاد کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply