بیوی سے پریشان شوہر 10سال سے جنگل میں رہائش پذیر

برطانوی شخص اپنی بیوی سے اتنا تنگ آیا کہ جان چھڑانے کو جنگل میں چلا گیا اور 10سالوں سے وہیں رہ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 62 سالہ میلکم اپلیگیٹ کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ انہوں نے ا پنی نئی اور پرانی زندگی کے بارے میں بے گھر افراد کے لئے کام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ۔ میلکم کا کہنا ہے کہ وہ 25سالوں تک باغبان کا کام کرتے رہے۔ وہ اپنی ملازمت اور زندگی سے تب تک بہت خوش تھے، جب تک ان کی شادی نہ ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جتنا زیادہ کام کرتے ، ان کی بیوی اتنا ہی غصہ کرتی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کو ان کا زیادہ دیر کے لئے گھر سے باہر جانا پسند نہیں تھا۔ آخر کار ان کی بیوی نے مطالبہ کیا وہ کم کام کیا کریں۔ جب انہوں نے اپنی بیوی سے مسئلے کے حل بارے میں بات کی اور مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ کسی کو بتائے بغیر گھر سے چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دس سال تک کنگسٹن کے قریبی جنگل میں رہے اور ایک کمیونٹی سنٹر کے باغ میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے بے گھر افراد کو رہائش دینے والے ادارے میں رہنے کے لئے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نئے گھر میں خوش ہیں۔ حال ہی ان کا اپنی بہن سے رابطہ ہوا جو انہیں مردہ سمجھتی تھی۔ ان کی بیوی نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply