وائبر کا نیا فیچر فیس بک کے لیے خطرہ؟

اب اس میسجنگ ایپ میں ایک دلچسپ اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں اب تک کسی بھی اپلیکشن کے مقابلے میں سب سے بڑا گروپ چیٹ بنایا جاسکتا ہے۔

جی ہاں واقعی، زیادہ سے زیادہ صارفین کو اس ایپ کا حصہ بنانے کے لیے وائبر کمیونٹی کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس وائبر کمیونٹی میں گروپ کی ‘حد’ ایک ارب افراد تک ہوسکتی ہے اور یہ حد بھی اس لیے ہے کیونکہ اتنے ہی افراد ایپ میں رجسٹر ہیں۔

رواں ہفتے کے شروع میں وائبر نے خاموشی سے وائبر کمیونٹیز کو متعارف کرایا تھا جو کہ بنیادی طور پر پبلک چیٹ گروپس سمجھے جاسکتے ہیں جس میں اراکین کی تعداد کی کوئی حد نہیں، یعنی ایک گروپ میں بھی ایک ارب افراد کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بالکل فیس بک گروپس جیسا نیٹ ورک ہے جسے ایک الگ ایپ بھی دی گئی ہے۔
وائبر فیس بک کے مقابلے میں صارفین کو ایک فائدہ دے رہی ہے، جس میں فون نمبر کو خفیہ رکھنے کے ساتھ صرف پروفائل فوٹو اور نام کو ہی شو کیا جائے گا، ایسا فیس بک میں ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ ٹیلیگرام میں بھی سپرگروپ کے نام سے ایسا فیچر ہے جس میں ایک لاکھ افراد کو ایڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ واٹس ایپ میں کوئی پبلک گروپ چیٹ پلیٹ فارم نہیں بلکہ عام گروپ چیٹ کا فیچر ہے جس میں 256 افراد ہی ایڈ ہوسکتے ہیں۔

ان گروپ چیٹ کو سنبھالنے کے لیے سپر ایڈمنز اور ایڈمن وغیرہ موجود ہوں گے جبکہ نئے اراکین کو مدعو کرنے کے لیے ضابطے بھی بناجاسکتے ہیں۔

وائبر بنیادی طور پر فیس بک کی جانب سے پبلشرز پر لگائی جانے والی پابندیوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہ فیچر سامنے لے کر آئی ہے تاکہ کاروباری ادارے اس ایپ کو ترجیح دینے لگیں۔

کمپنی کے مطابق جو ادارے ان کمیونٹیز کے ذریعے اپنا کاروبار تشکیل دینا چاہتے ہیں، ان کے لیے مستقبل قریب میں پیسے کمانے کے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وائبر لوگوں کو ذاتی تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے لیے اکھٹا کرنا چاہتی ہے، یہاں لوگ ایک دوسرے سے جڑنے کے لیے آزاد ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ نیا وائبر کمیونٹیز فیچر جمعرات سے دنیا بھر میں متعارف کرادیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply