22 فروری:آج کا دن تاریخ میں

Advertisements
julia rana solicitors

آج کے دن 1967 میں انڈونیشیا کے صدر سوکانو نے تمام انتظامی اختیارات فوجی آمر جنرل محمد سوہارتو کو سونپ دئے۔ ان کی اپنی حیثیت صرف ایک علامتے صدر کی رہ گئی۔ سوہارتو ، جو ایک سینئر فوجی افسر تھے ، نے 1965 میں کمیونسٹوں کی سوکارنو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ اور ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ 1967 نے انہوں نے تمام اختیارات پر قبضہ کرلیا۔ 1968 میں وہ باقاعدہ صدر منتخب ہو گئے اور پھر ہر پانچ سال بعد صدر منتخب ہوتے رہے یہاں تک کہ 1998 میں انہیں زبردستی اقتدار سے محروم کر دیا گیا۔ ان کے دور میں ملک کو سیاسی استحکام نصیب ہوا اور خاطر خواہ اقتصادی ترقی بھی ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply