شادی مکالمہ۔۔ولائیت حسین اعوان

رمضان ،بشیر اور پرویز تینوں دوست روزانہ شام کو پارک میں اکٹھے ہوتے اور اپنی  زندگی کی ڈھلتی شام کو خوشگوار بنانے کے لیے  گھنٹوں گپیں ہانکتے۔
آج ان کا موضوع عمران خان کی شادی تھی،اور وہ زور و شور سے ایک دوسرے سے بحث کرتے جا رہے تھے۔رمضان عمران مخالف نظریات اور پرویز عمران کا حامی تھا۔بشیر غیرجانبدار تھا لیکن بعض دفعہ اس کا جھکاؤ  عمران کی طرف ہو جاتا۔
رمضان نے طنزا ً پرویز کو کہا کہ شادی تو لوگ اجالوں میں کرتے ہیں۔آپ کا لیڈر اسے اندھیروں میں لے گیا۔پرویز کا جواب بھی خوب تھا۔ہماری قوم اندھیروں کی اتنی عادی ہو چکی ہے کہ عمران نے سوچا اس بار قوم کو اجالے میں لے جانے کے بجائے اندھیرے میں رکھا جائے۔

رمضان: یہ کیسا دم تعویز تھا کہ ایک دم ، تعویز نکاح نامہ کے صفحہ میں ڈھل گیا۔؟
پرویز:لیڈر ایسا ہی ہونا چاہیے جو پیروں کو بھی اپنا مرید بنا لے۔
بشیر:پرویز بھائی ویسے عمران نے سلامی میں کیا دیا؟؟
رمضان: دلاسہ اور امید
بشیر:وہ کس بات کی؟؟؟
رمضان:خاتون اول بننے کی!

یہ بھی پڑھیں :  عجیب لوگوں کی عجیب عادتیں ۔۔اے وسیم خٹک

پرویز:جی وہ تو انشا اللہ ضرور بنے گی کیونکہ عمران جو وزیراعظم بنے گا
بشیر : ویسے عمران کو الیکشن کے نزدیک شادی کی جلدی کیا تھی؟
رمضان:   بے چارے کو الیکشن میں روٹی وقت پر نہیں ملتی اس لیے  شادی کی۔۔اوہ بندہ خدا اسے اسی پیرنی نے کہا کہ مجھ سے شادی کرو گے تو وزیراعظم بن پاؤ گے۔
پرویز:یہ تو رمضان تم عمران سے حسد کر رہے ہو۔عمران نے اس لیے  شادی کی کہ لوگ الیکشن کے وقت یہ نہ کہیں کہ اس کو دوسری بیوی جب سے چھوڑ گئی کوئی اور عورت عمران پر اعتماد نہیں کر رہی۔اور وزیراعظم بننے سے پہلے پہلے شادی کا فیصلہ کر لیا کہ پھر قومی مصروفیات میں شادی کا وقت نہیں ملے گا۔

رمضان:عمران شادی سے پہلے بھی اس کی مانتا تھا اور شادی کے بعد بھی اس کی ہی مانے گا۔
پرویز:تو تم کیا چاہتے ہو شادی کے بعد اور حکومت میں آنے کے بعد دانیال طلال اور عابد شیر علی کو مشیر رکھ کر ان کی مانے؟
بشیر:ویسے یہ پرپوز کس نے کیا ہے؟
رمضان: خاور مانیکا نے۔۔
پرویز: چڑتے ہوئے۔دونوں کی رضامندی سے ہوئی ہے شادی اور ویسے بھی جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔۔۔
رمضان:شادی سے پہلے بھی اتنا عرصہ ملاقاتیں اور اعتماد کی فضا رہی۔اور بی بی کے کہنے پر ہی عمران پہاڑوں پر گیا
پرویز: یار تم جیو کم دیکھا کرو
رمضان: اور تم  اے آر وائی بے شک دیکھو لیکن صابر شاکر اور عارف بھٹی کے پروگرام سے اجتناب کیا کرو۔

بشیر: دوستو! ہم یہاں ویسے ہی دماغ خرچ کر رہے ہیں۔ہو سکتا ہے شادی کے  پیچھے چھپی کہانیاں  سب میڈیا کی اڑائی افواہیں ہوں اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کا چکر ہو۔اس لیے  آئیں اس نوبیاہتا جوڑے کی خوش وخرم زندگی اور کامیابی کے لیے  دعا کریں!!

Save

Advertisements
julia rana solicitors london

Save

Facebook Comments

ولائیت حسین اعوان
ہر دم علم کی جستجو رکھنے والا ایک انسان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply