زندگی

وہ رٹا لگاتا ہے۔۔ سب کچھ یاد کرتا ہے۔
کلاس میں استاد سوال پوچھتا ہے تو سوال ہی سمجھ نہیں آتا۔۔
وہ سمجھ کر یاد کرتا ہے اور چند سوال چھوڑ دیتا ہے۔ امتحان میں وہی سوال آ جاتے ہیں۔
کل کے پرچے میں اسے سب سوال آتے تھے، وہ بہت خوش ہوا۔۔
پرچہ حل کرنے بیٹھا تو قلم میں سیاہی نہیں تھی۔
وہ نصاب کو رٹا لگاتا رہا مگر قلم دوات پر توجہ نہیں دی۔۔
آج قسمت نے ساتھ دیا تو غفلت لے ڈوبی!!!

Facebook Comments

نعیم حيدر
سوچنے، محسوس کرنے، جاننے اور جستجو کےخبط میں مبتلا ایک طالبِ علم ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply