لڑکی کی تصویر لائک کرنے پر خلع کا مطالبہ

کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی خاتون نے محض شادی اس لئے ختم کردی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو لائک کیا، بیوی نے شوہر سے علیحدگی کے لئے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کے لئے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی حیران ہوگیا۔ عدنان العبل نامی وکیل نے بتایا کہ جب خاتون سے خلع لینے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ میرے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر لائک کی ، تشفی نہ ہونے پر اصل پسِ پردہ حقیقت جاننے کے لئے وکیل نے سوال دہرایا تو خاتون نے پھر سے کہا کہ میرا شوہر سوشل میڈیا پر غیر لڑکیوں کی تصاویر لائک کر رہا ہے، ابھی تو صرف تصاویر لائک کرنے کی حد تک ہے نجانے مستقبل میں اور کیا کیا ہوگا۔ طلاق کا حالیہ واقعہ کویت کے شہریوں کی ذہنیت اور عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply