کراچی؛ بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ دوبارہ شروع

کراچی کے علاقہ قیوم آباد سی ایریا سے مرد کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا کے اسٹاپ سے بوری بند لاش برآمد ہو ئی ہے۔ ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔

قیوم آباد سی ایریا اسٹاپ پر بوری پر خون لگا دیکھ کر عوام نے 15کو اطلاع دی جس پر 15نے 5منٹ پر جائے وقوع پر پہنچ کر بوری کو کھولا ۔ پولیس کے مطابق مقتول سانگھڑ کا رہائشی ہے ۔مقتول کے سر پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے ہلاک کیا گیا ہے ۔مقتول کی بوری بند لاش کو قانونی کاروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 جنوری کوکراچی کے علاقے نمائش چورنگی باغ جناح گراؤنڈ سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش ملی تھی ۔ جس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات نمایاں تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو رات کسی کے وقت میدان میں پھینکا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال روانہ کر دی تھا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھاکہ لاش کے قریب سے منشیات استعمال کرنے والے آلات بھی ملے تھے۔ لاش نشے کے عادی شخص کی تھی اور شبہ ہے کہ جھگڑے کے دوارن ساتھیوں نے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوگئی تھی اور مقتول لائنز ایریا کرسچن پاڑہ کا رہائشی تھا مقتول نے سرخ رنگ کی شرٹ، سیاہ پینٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply