گلگت بلتستان میں بھی اب انٹر نیٹ تیز سپیڈ سے دوڑے گا

استور: حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں 3 اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی اے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 44 لاکھ افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سے آزاد کشمیر میں موبائل فون کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے، پہاڑی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی جدید سہولت مقامی افراد کے لیے بڑی نعمت ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply