پاکستان میں فلم ‘پیڈمین’ کی نمائش پر پابندی عائد

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق  فلم’پیڈمین’  جو کہ ایک  سماجی کارکن ارونا چلم موروگاننتھم کی کہانی پر مبنی ہے  جنہوں نےخواتین کیلئے  سستے  پیڈ متعارف کروائے تھے تاکہ   ان کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کا خیال رکھا جاسکے اسے پاکستان فیڈرل سینسر  بورڈ نے کلیئر نس نہیں دی۔

سینسر بورڈ کے ممبران کو فلم میں دیا گیا سبق غیر اخلاقی  لگا جس کی وجہ سےپورےپاکستان میں فلم’پیڈمین’ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

فیڈرل سینسر بورڈ  کے ممبر اسحاق احمد کا کہنا ہے کہ’ہم اپنے فلم ڈسٹریبیوٹرز کو ایسی فلمیں بیچنے نہیں دیں گے جو غیر مذہبی اور غیر اخلاقی ہو’ یہاں تک کے پنجاب فلم سینسر بورڈ نے سیدھا سیدھا فلم دیکھنے سے ہی انکار کردیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply