سینئر اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اور سینئر ترین اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

قاضی واجد پاکستان کے نامور اسٹیج، ریڈیو اور ٹی وی فن کار قاضی واجد لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ ہوا۔

اسی دوران اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا جن میں خواجہ معین الدین کا ڈرامہ تعلیم بالغان ان کی پہچان بنا۔ ملک میں ٹیلی وژن کی آمد کے بعد خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار ادا کیا۔ لاتعداد انفرادی ڈراموں ، سیریل اور سیریز میں کام کرچکے ہیں ، چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔ قاضی واجد کی عمر 87 سال تھی۔وہ 25 برس تک مختلف ٹی وی سیریلز اور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply