‘میاں صاحب دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے اس لئے نکالا’

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کا جواب دے دیا۔ کہتے ہیں کہ میاں صاحب دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے اس لئے نکالا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ شریف برادران نے ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے اتنا دبا دیا کہ یہ گناہ بھی قابل معافی نہیں۔

نواز شریف کو یہ دھرتی قبول کرنے کو تیار نہیں تھی اس لئے انہیں نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف پانی اور صحت کی سہولیات دینے کے بجائے سڑکیں بنائی گئیں، دکھاوے اور سستی شہرت سے ہٹ کر حکومت کوئی منصوبہ بنانے کو تیار نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے نہیں صرف جی ٹی روڈ کے وزیر اعظم تھے۔ تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا اسی وجہ سے وہاں بغاوت ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آصف زرداری نے اعلان کیا کہ آصفہ بھٹو جلد انتخابی میدان میں آ رہی ہیں، لاہور سے ہی پیپلز پارٹی کی سیاست کو عروج پر لیکر جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply