• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد: نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کےخلاف دھرنا جاری

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کےخلاف دھرنا جاری

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کےخلاف اسلام آباد میں قبائلی عوام کا دھرنا جاری ہے۔

عمران خان اور سراج الحق نے مظاہرین کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف وزیرستان کے عمائدین کا اسلام آباد میں دھرناجاری ہے۔
عمران خان بھی دھرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اور عمائدین سے خطاب کیا۔ کہا ہمیں امریکی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے عمائدین سے خطاب میں کہاکہ جب تک راؤ انوار گرفتار نہیں ہوجاتا اس وقت تک وزیر اعلیٰ سند ھ مجرم سمجھے جائیں گے۔
راوُ انوار کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے دی ہوئی مزید دس دن کی مہلت کا آج پانچواں روز ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکو گرفتار کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply