ایک آپریشن ان کے خلاف بھی

کچھ روز قبل ہمارے پڑوس میں ایک جوان لڑکی کا انتقال ہو گیا، موت بزرگ ہو یا جوان موت پر افسوس ہونا تو قدرتی عمل ہے
مگر اس موت کی وجہ جان کر دکھ کچھ زیادہ ہی ہوا۔۔بچی کو کچھ دن سے دورے پڑ رہے تھے کسی نے کہا اس پر آسیب ہے اور کسی نے جادو کروایا ہے ، جس پر اس کے گھر والوں نے ایک عامل کو دکھایا، عامل نے علاج کے بہانے معصوم لڑکی کی عزت تار تار کی اور بچی نے بدنامی کے خوف سے چوہے مار دوائی پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔۔۔ افسوس صد افسوس!
ہمارے معاشرے میں جعلی پیر اور عامل جس تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں معاشرے میں تباہی بھی اسی رفتار سے بڑھ رہی ہے، پیری فقیری کے نام پر یہ عامل لوگوں کی عزت سے کھیلنےمیں مصروف ہیں ، افسوس کہ ہمارے یہاں ایسے لوگوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا کوئی موثر نظام نہیں، جس کی وجہ سے بکری بھی شیر بنی پھر رہی اور خواتین بدنامی کے ڈر سے اپنی زندگیوں کے گلے گھونٹ پر مجبور ہیں۔ المیہ یہ بھی ہے کے اس معاشرے میں شعور و آگہی نہ ہونے کے برابر ہے جبھی ان مکروہ لوگوں کا کاروبار عروج پر ہے۔۔اب سوال یہ کے ان کو پکڑا کیسے جاۓ ؟
تو جناب روڈ پر چلتے ہوۓ ہر دیوار پر تو ان کے اشتہار نظر آتے ہے جس پر واضح نام و پتہ لکھا ہوتا ہے اور اب تو سوشل میڈیا پر کتنی ہی وڈیو وائرل ہیں ان جعلی پیر اور عاملوں کی جس میں یہ لوگوں کی عزت سے کھیلتے نظر آتے ہیں۔۔قبرستان میں قبر کھود کر مردے کی ہڈیاں نکال رہے ہیں، مردے سے زیادتی کے مرتب ہو رہے ہیں، ایسے لوگ تو جانور سے بھی بدتر ہیں لیکن مقامِ حیرت کہ یہ دندناتے پِھر رہے ہیں ۔۔ ان گھناؤنے افراد کو اپنے ہی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے، جناب اعلیٰ ایک آپریشن ان کے خلاف بھی کیا جائے، تاکہ لوگوں کی عزتیں کسی طرف سے تو محفوظ ہوسکیں !

Facebook Comments

محمّد عتیق
لکھنے پڑھنے کا جنون

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply