• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راؤ انوار کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے سکتا: آئی جی سندھ بے بس

راؤ انوار کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے سکتا: آئی جی سندھ بے بس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا نمائندوں نے آئی جی سندھ سے سوالات کیے اور ان سے راؤ انوار کی عدم گرفتاری کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔

صحافی کے سوال پر کہ راؤ انوار کال کررہے ہیں لیکن گرفتار کیوں نہیں ہورہے؟ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کا کوئی نظام نہیں۔

میڈیا نمائندوں نے آئی جی سندھ پوچھا کہ راؤ انوار ایئرپورٹ سے کس طرح نکل گئے؟ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ  اس کا جواب اسلام آباد ائیر پورٹ سے لیں۔

اے ڈی خواجہ کا کہان تھا کہ اس حوالے سے کیس درج کرلیا ہے، جو قانونی کارروائی کرنا تھی کرلی لیکن گرفتاری پر کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کی استدعا پر انہیں 27 جنوری کے روز راؤ انوار کی گرفتاری کےلیے تین روز کی مہلت دی تھی لیکن نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد روپوش معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply