ملک میں اس سال گندم کا ریکارڈ ٹوٹے گا، وزیر اعظم

ملتان: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملتان کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے ماڈرن ایگریکلچرکی طرف جارہے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو 5 سو ارب روپے اضافی ملے اور 2 سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی۔ کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو 500 کی بجائے 1000 روپے کی کیش سبسڈی بذریعہ کسان کارڈ گھر بیٹھے منتقل ہو جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہو گا۔ پاکستان میں پانی کا بہت مسئلہ ہے اور ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں اس کی وجہ سے اضافی پانی آئے گا۔ یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ ڈیمز سے نہروں کو زیادہ پانی میسر ہوگا اور کسان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غربت دیہی علاقوں میں ہے تاہم اب ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں سیڈ ریسرچ تیز کر دی گئی ہے اور دال، سویا بین بھی پاکستان میں اُگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہو گی۔ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ہم 220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی سے ہمیشہ غیر ضروری لوگ فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں تاہم یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ سبسڈی کو مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ کسان کارڈ شروعات ہیں اور یہ بہت زبردست ہے۔ لوگوں کی زندگی ٹیکنالوجی سے آسان ہو گی اس سے سارا پیپر ورک ختم ہو جاتا ہے اور رشوت ختم ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے اور فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔ لائیو اسٹاک میں ہم آٹھویں نمبر پر ہیں دودھ کی پیداوار کم ہے اس لیے دودھ منہگا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply