سرگودھا(مکالمہ ویب) سرگودھا میں ایک گھریلو ملازمہ نے محبت کی انوکھی داستان رقم کردی، صومیہ نامی لڑکی نے اپنے کزن کو پانے کے لئے نقب زنی کی اور 88لاکھ کا سونا لے اڑی
تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او اسد حیات اور آے ایس پی سٹی کے مطابق چوری کی یہ واردات 72گھنٹوں میں ٹریس کر لئی گئی منصور آباد میں رہائیش پزیر خاندان کے پاس آٹھ ماہ سے کام کرنے والی یہ لڑکی اتنی بڑی واردات اپنے کزن ابوبکر سے محبت میں کر گئی کہتی ہے ابو بکر نے کہا تھا کہ وہ امیر اور پیسے والی لڑکی سے شادی کرے گا سو میں نے فیصلہ کیا کہ اس طرح نہیں تو اس طرح ہی سہی امیر بنا جائے
۔۔لیکن یہ اندھی محبت اب اندھیری کوٹھڑی پر منتج ہوئی ۔۔نہ دولت ملی نہ محبوب۔۔
ویسے محبت بھی تو ایک آزمائش ہی ہوتی کہ اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کے لئے کیا اخلاقیات اور شرافت کا دامن پکڑے رکھتے ہیں یا گر جاتے ہیں ۔۔بڑا مشکل ہوتا ہے اس آگ کے دریا کو پار کرنا ۔۔
باقی محبت بھی تو اس قدر مادیت میں ڈوب چکی ہے کہ اسے محبت کہنا بھی توہین ہے ۔۔
اب محبت کو بھی گنا جاتا ہے تولا نہیں جاتا
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں