• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرگودھاآرٹس کونسل میں حارث بلال کے پہلے شعری مجموعہ ‘ہم شجر’ کی رونمائی

سرگودھاآرٹس کونسل میں حارث بلال کے پہلے شعری مجموعہ ‘ہم شجر’ کی رونمائی

ادبی تنظیم کولاج، ادب نامہ اور سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سرگودھا کے ممتاز نوجوان شاعر حارث بلال کے پہلے شعری مجموعہ “ہم شجر” کی تقریب رونمائی مورخہ ۶ دسمبر ۲۰۲۵ء سرگودھا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس   کی صدارت معروف شاعر شاہین عباس نے  کی۔ حارث بلال کی شاعری پر مقالہ جات پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر عدنان بشیر، ڈاکٹر مرتضی حسن شیرازی، حماد نیازی، ارسلان احمد اور عرفان حیدر شامل ہیں۔
تقریب کے بعد محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔  شاہین عباس، عدنان بشیر، حماد نیازی، ڈاکٹر مرتضی حسن شیرازی، ارسلان احمد، فیضان ہاشمی، احمد اعجاز بھٹی، عبداللہ نعیم رسول، خاور حسین، اکرام بسرا، انیس محمود، مستحسن جامی، فرخ اعجاز نصیر، صائم شیرازی اور منور سعید  و دیگر نے اپنا کلام سنا کر حاضرین سے داد وصول کی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply