• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • دنیا میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتیں اور پاکستان میں ہوشربا اضافہ/ اطہر شریف

دنیا میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتیں اور پاکستان میں ہوشربا اضافہ/ اطہر شریف

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 16 جولائی 2025 سے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر تھی۔
دنیا میں خامُ تیلُ کی قیمتیں کمُ ہو رہیُُ ہیں جب کہ پاکستان میںُقمیتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا رہا ہے
مہنگائی کے ہاتھوں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ عوام کو مزید پیٹرول مہنگا کر کے مزید مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے-اب ہمُ اعداد وشمار کے ساتھ خام تیل کی عالمی قیمتوں کا 16 جون 2025 سے 30 جون 2025 کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں یکم جولائی سے 15 جولائی 2025 تک کی قیمتوں کا کیونکہ حکومت پاکستان ہر 15 دن بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں کا جائزہ لے کر ملک میں قیمتوں کا تعین کرتی ہے-

پاکستان میں استعمال ہونے والا اوپیک باسکٹ خام تیل۔ خام تیل کی قیمتیں نیچے دی گئی ہیں۔ تمام قیمتیں امریکی ڈالر فی بیرل میں ہیں۔
ایک بیرل میں 159 لیٹر
16 جون 2025 کو اوپیک باسکٹ خام تیل کی قیمت 73.15، 17 جون 74.39 تھی،
18 جون 75.8، 19 جون 77.44 تھی۔
20 جون 77.25 تھی، 23 جون 76.19 تھی
24 جون 68.71 تھی، 25 جون 67.99 تھی
28 جون 68.39 تھی، 30 جون 2025 68.35 امریکی ڈالر فی بیرل تھی
بالائی قیمتیں 10 دن تھیں، اوپیک باسکٹ خام تیل کی فی بیرل 10 دن کی کل قیمت 727.62 امریکی ڈالر تھی۔ اوسط قیمت فی بیرل 72.76 امریکی ڈالر تھی۔ 30 جون 2025 کو پی کے روپے کے ساتھ شرح تبادلہ 283.79 امریکی ڈالر تھی۔ اب فی بیرل کی قیمت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کریں .یہ 20648.56 روپے تھی .اب اسے 159 لیٹر سے تقسیم کر کے فی لیٹر میں تبدیل کریں۔
30 جون 2025 کو اوپیک باسکٹ خام تیل کی فی لیٹر قیمت پاکستانی حکومت کے ٹیکس اور دیگر چارجز کی نقل و حمل کے بغیر .لیوی اور وغیرہ 129.86 پاکستانی روپے تھی-
یکم جولائی 2025 سے 15 جولائی 2025 تک اوپیک باسکٹ کی خام تیل کی قیمتوں کا اب موازنہ
جو کہ نیچے دی گئی ہے تمام قیمتیں امریکی ڈالر فی بیرل میں ہیں۔
یکم جولائی 2025 68.06 تھی، 2 جولائی 68.76 تھی
3 جولائی کو 69.79 تھی، 4 جولائی کو 69.85 تھی۔
7 جولائی 69.92 تھی، 8 جولائی 70.78 تھی۔
9 جولائی 2025 کو 71.96، 10 جولائی 71.23 تھی
11 جولائی 70.77 تھی، 14 جولائی 72.10 تھی۔
اوپر کی تمام قیمت 10 دنوں پر مشتمل ہے اس کی کل قیمت 703.02 امریکی ڈالر ہے۔
اس کی اوسط قیمت 70.3 امریکی ڈالر فی بیرل ہے۔ 15 جولائی 2025 کو پاکستانی روپے میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 284.65 روپے تھی۔ اب پاکستانی روپے 20010.85 فی بیرل میں تبدیل کریں۔ ایک بیرل میں 159 لیٹر۔ اب ایک لیٹر کی قیمت کے لیے 159 سے تقسیم کیا گیا ہے جو کہ 125.85 پاکستانی روپے فی لیٹر تھا، بغیر کسی ٹیکس کے بغیر کسی لیویز ڈیوٹی، بغیر کسی نقل و حمل وغیرہ کے
30 جون کو اوپیک کی عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم ہو گئی۔ لیکن حکومت پاکستان نے پیٹرول 5.36 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر بڑھا دیا۔نچے تصویر میں چارٹ بھی موجود ہے-

julia rana solicitors

اگلے کالم میں میں جائزہ لوں گا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور 2008 سے 2013 میں جب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچی اورپیپلز پارٹی کی حکومت نے کم قیمت پر اپنے عوام کو سبسڈی دیکھ کر کم قمیت پر تیل فراہم کیا
SOURCE:COUNTRY ECONMY.com
STATISTA
SBP

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply