یوٹیوب پر “شارٹس” بنانے والوں کیلئے اچھی خبر

یوٹیوب پر شارٹس اپ لوڈ کرنے والے تخلیق کاروں کیلیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔

صارفین ویڈیو پلیٹ فارم پر ایک منٹ کے دورانیے کی مختصر شارٹ اپ لوڈ کیا کرتے ہیں مگر مستقبل قریب میں ویڈیو پلیٹ فارم شارٹس کا دورانیہ بڑھانے جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تخلیق کاروں کو یوٹیوب پلیٹ فارم 3 منٹ کی شارٹس اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے گا۔

15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ طویل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کی جانب سے شارٹس کا دورانیہ بڑھانے کا اس سے قبل بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب نے مزید فیچرز کا بھی اعلان بھی کیا۔

ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔

julia rana solicitors london

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply