عالمی ا دارہ صحت نے پاکستان میں بینائی سےمحروم کرنیوالی بیماری ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ٹریکوما فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا آج پاکستان کی تاریخ کا خوش نصیب دن ہے۔آج پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومتوں اور دیگر تنظیموں نے بھی ملکر کوشش کی ،پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان تاریخی ہے ،کروڑوں لوگوں کی بروقت علاج سے بینائی بچ گئی ،امید ہے ٹریکوما کی بیماری دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی۔ پاکستان سے پولیو اورہیپاٹائٹس کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے ،وفاقی حکومت پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے میں صوبوں کی معاونت کرے گی ۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں