ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری جانب پاکستان میں عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے۔
وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی ہے ۔
معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آگیا اور ملکی معیشت ٹیک آف کررہی ہے ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں ، حکومت کی مؤثر اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں