• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، بلاول بھٹو

سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، بلاول بھٹو

بلوچستان کے شہر حب میں پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی جسے ٹھنڈا کرنے کیلئےآصف زرداری نے بلوچوں سے معافی مانگی، وہ بلوچ عوام کےزخموں سے واقف تھے، اس لیے 2008 میں نواب اکبر خان بگٹی کی موت کے بعد پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے ماتھے سے خون صاف کیا اور نفرت کی آگ کو ٹھنڈا کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے وعدہ کیا تھا کہ میں بلوچستان میں آپریشن بند کراؤں گی اور مساوی حقوق دلاؤں گی، بلوچستان کو ہمیشہ پیچھے اور محروم رکھا، بلوچستان کے لوگوں کو بھی انصاف نہیں ملتا اور ہمیں بھی نہیں ملتا، بلوچوں کےلوگ بھی اغواء ہوتے رہےاور ہمارے بھی، لیکن ہم نے کہا کہ وہ ہمیں مارتے رہیں گے اور ہم جیوے جیوے پاکستان کہتے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، سی پیک کے منصوبوں پر ایوان صدر میں آصف زرداری اور چینی صدر کی موجودگی میں دستخط ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply