اس بات کا تعین ہوا ہے کہ سرمایہ داروں میں کم آمدنی والے لوگوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ جینیاتی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔
فن لینڈ میں یونیورسٹی آف ہیلسنکی کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ جینیاتی عوامل سماجی و اقتصادی حیثیت کے کینسر کے خطرے پر اثرات کو کیسے تبدیل کرتے ہیں۔
محققین نے واضح کیا ہے کہ امراء میں جینیاتی خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن یہ خطرہ طرز ِزندگی اور حفظانِ صحت تک رسائی جیسے عوامل سے متوازن ہے۔
یہ مطالعہ مختلف آمدنی والے گروپوں کے لوگوں کے جینیاتی ڈیٹا کا موازنہ کرکے کیا گیا ہے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ امراء میں بعض قسم کے سرطان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کینسر اسکریننگ پروگرام اور صحت کی پالیسیوں میں سماجی اقتصادی عوامل کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں