اپنا نام پیدا کر۔۔وقار عظیم

انسانی تاریخ میں شاید ہی مائیکل اینجلو سے بڑا کوئی مجسمہ ساز گزرا ہو۔ یہ وہی شخص ہے جس نے حضرت داود علیہ السلام کا مجسمہ بنایا تھا اور اس قدر مکمل مجسمہ بنایا کہ اسے دیکھ کر یہ خود مخبوط الحواس ہو گیا تھا۔ اور اس مجسمے سے مطالبہ کرنے لگا” بول، بولتے کیوں نہیں۔”
ایک مرتبہ مائیکل کسی چرچ کی دیوار پر مجسمہ سازی میں مصروف تھا تو چرچ کے پادری نے کہا
“ مائیکل شادی کر لو۔”
“ کیا فائدہ شادی کا؟” مائیکل نے پوچھا
“تمہاری بیوی ہو گی ۔ تمہارے دکھ سکھ کی ساتھی ہو گی۔ تمہارے بچے ہوں گے تمہارے بعد تمہارے نام لیوا ہوں گے۔”
مائیکل یہ سن کر ہنس پڑا اور بولا” اگر بات نام لیوا کی ہی ہے تو   میرا فن میرا ہنر ہی میرا نام لیوا ہو گا۔میں اس دنیا میں اپنا ہنر اپنا کام چھوڑ جاؤں گا جو دنیا کو میری یاد دلاتا رہے گا”
آپ لوگ اس وقت اپنے کسی بھی کیرئیر سے وابستہ ہیں یا کسی بھی کام سے جڑے ہیں۔ اس کام کو اس قدر ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں ۔ کہ آپ کے جانے بعد بھی آپ کا ہنر ،آپ کا کام ہی آپ کا نام لیوا بنے۔

Facebook Comments

وقار عظیم
میری عمر اکتیس سال ہے، میں ویلا انجینئیر اور مردم بیزار شوقیہ لکھاری ہوں۔۔ویسے انجینیئر جب لکھ ہی دیا تھا تو ویلا لکھنا شاید ضروری نہ تھا۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply