• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی سفارتخانےکی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت

سعودی سفارتخانےکی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت

سعودی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سعودی سفارتخانہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

سفارتخانے نے تمام سعودی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری فوری طور پر لبنانی سرزمین چھوڑ دیں۔

اس سے قبل اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’منظوری اور توثیق‘ ہو چکی ہے۔

julia rana solicitors

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔رواں ماہ دونوں اطراف سے اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply