• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپان میں ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئےنوٹوں کا اجراء

جاپان میں ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئےنوٹوں کا اجراء

جاپان میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے اور اب ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے نوٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

جاپان میں نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری کیے جا رہے ہیں۔ جو دنیا کے پہلے ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی کرنسی نوٹ ہونگے۔ان نئے کرنسی نوٹوں پر تاریخی شخصیات کے 3 ڈی پورٹریٹ موجود ہیں جو کرنسی نوٹوں کے ساتھ حرکت کرتے محسوس ہوں گے۔

واضح رہے کہ جاپان میں 20 سال بعد کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں پہلی بار تبدیلی کی جارہی ہے۔

نئے 10 ہزار، 5 ہزار اور ایک ہزار ین والے نوٹوں میں نمبروں کو زیادہ بڑا کرکے پرنٹ کیا گیا ہے جس سے لوگ آسانی سے شناخت کر سکیں گے۔

10 ہزار ین کے نوٹ پر Eiichi Shibusawa کا چہرہ موجود ہوگا جنہوں نے جاپان میں 500 سے زائد کمپنیوں کی بنیاد رکھی تھی جبکہ ٹوکیو اسٹیشن کی عمارت بیک پر موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

5 ہزار ین کے نوٹ پر Umeko Tsuda نامی خاتون کا چہرہ موجود ہوگا۔انہوں نے عمر بھر خواتین کے سماجی رتبے کو بڑھانے کیلئے کام کیا جبکہ 1 ہزار ین کے نوٹ پر Shibasaburo Kitasato کا چہرہ موجود ہوگا۔ انہیں جدید جاپانی میڈیسن کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply