بیرون ملک سفر کرنیوالے حضرات کے لیے بُر ی خبر

قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل کی منظوری کا عمل جاری ،بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی۔

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا ،شمالی، وسطی اور جنوبی امریکہ کے سفر کے لیے بزنس، کلب اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ٹیکس کی شرح ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی ۔

یکم جولائی سے امریکہ اور کینیڈا کے لئےبزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

julia rana solicitors london

یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ،مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply