پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 1سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2023-24 کے اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی اور سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔

julia rana solicitors london

اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق 2 سال میں گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔سروے کے مطابق ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا ۔اس کے علاوہ ایک سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply