• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟آپ بھی جانیے

بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟آپ بھی جانیے

بھارت کے رکن پارلیمنٹ کی تنخواہیں زیر بحث ہیں,حالیہ دنوں لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہوئے ہیں اس کے بعد سے کئی لوگ کو یہ معلوم کرنے بے چین ہیں کہ ہمارے ملک میں ایک رکن پارلیمنٹ کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ اور انھیں کیا کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

بھارت میں حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں، نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، بھارت میں ہر ماہ ایک رکن پارلیمنٹ کو 1,00,000 روپے تنخواہ ملتی ہے۔اور یومیہ الاؤنس 2000 روپے دئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ 70 ہزار روپے ماہانہ حلقہ میں گھومنے پھرنے کا الاؤنس دیا جاتا ہے اور دفتری اخراجات کا الاؤنس 60,000 روپے جس میں اسٹیشنری کے لئے 20 ہزار روپے شامل ہوتے ہیں۔

دہلی میں رہائش گاہ اور حلقہ میں رہائش گاہ میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور تین ٹیلی فون پر سالانہ 1,50,000 مفت کالز دئے جاتے ہیں دہلی میں مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔سالانہ 50,000 یونٹ برقی، 4,000 لیٹر پانی سالانہ مفت سربراہ کیا جاتا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایم پی اور ان کی اہلیہ کو سال میں 34 بار مفت ہوائی سفر ملتا ہے اس کے علاوہ فرسٹ کلاس اے سی کوچ میں بھی سفر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے،اس طرح رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 2.30 لاکھ روپے ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply